کینیڈین سکھ کو پیرس حملوں کے سلسلے میں مسلمان بنا کر پیش کرنے کا جھوٹ بے نقاب

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 21:29

کینیڈین سکھ کو پیرس حملوں کے سلسلے میں مسلمان بنا کر پیش کرنے کا جھوٹ ..
ٹورنٹو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) کینیڈین سکھ کو پیرس حملوں کے سلسلے میں مسلمان بنا کر پیش کرنے کا جھوٹ بے نقاب کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل فرانس کے دارلحکومت پیرس میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک شخص کی تصویر زیر گردش ہے جس کے ہاتھ میں قرآن پکڑا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اس شخص کو پیرس حملوں کا مبینہ حملہ اور قرار دیا جارہا ہے۔ تاہم اس حوالے ے اب معلوم ہوا ہے کہ یہ تصویر ایک کینیڈین نژاد سکھ ورندر جبال کی ہے۔ اس نے مذکورہ تصویر میں اپنے ہاتھوں میں قرآن نہیں بلکہ اپنا لیپ ٹاپ تھامہ ہوا ہے۔ تاہم کچھ تخریب کار لوگوں کی جانب سے تصویر کو فوٹو شاپ کرکے اسے فرانس حملوں کا دہشت گرد قرار دے کر پھیلا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :