ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ،گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل سلنڈر 240روپے مہنگا

قیمتیں واپس نہ لیں گئیں تو شٹر ڈاؤن کردینگے‘ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھرکی دھمکی

پیر 16 نومبر 2015 21:59

ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے فی کلو اضافہ ،گھریلو سلنڈر 60روپے اور کمرشل ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 نومبر۔2015ء) ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں5روپے فی کلو اضافہ کر دیا جبکہ 60روپے گھریلو سلنڈراور240روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر اضافہ کیا گیا۔اضافے کے بعد ایل پی جی کراچی 90روپے فی کلو،1030روپے گھریلو سلنڈر۔لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، فیصل آباد، جہلم، قصور، ساہیوال، سیالکوٹ، ڈسکہ، پشاور 95روپے فی کلو،1090روپے گھریلو سلنڈر۔

رحیم یار خان، صادق آباد، حیدر آباد، ، اٹک ، 100روپے فی کلو1150روپے گھریلو سلنڈر۔ میرپور آزاد کشمیر105روپے فی کلو،1210روپے گھریلو سلنڈر۔ راولپنڈی ، اسلام آباد، ایبٹ آباد،مظفر آباد، باغ، فاٹا، کوٹلی، ٓآزادکشمیر، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اﷲ یار، میر پور خاص، عمر کوٹ، نواپ شاہ، منباری، ٹھٹہ، دادو، جام شورو، شکار پور 115۱روپے فی کلو،1330روپے گھریلو سلنڈر۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان، مری،نتھیا گلی، بالاکوٹ125روپے کلو،1450روپے گھریلو سلنڈر ہو گئی ہے۔اس حوالے سے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ سرکاری ایل پی جی کمپنیاں سوئی سدرن گیس، پی ایس او، فوجی فاؤنڈیشن گیس، پارکو پرل گیس نے قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری کرنے میں سبقت لے گئیں۔ جبکہ ایل پی جی پیداواری اداروں نے کسی بھی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا۔

قیمتوں میں بلاجواز اضافہ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی غنڈی گردی ، سیول ڈیفنس کی بھتہ گری، ٹاؤن انتظامیہ اور مجسٹریٹ گردی کے خلاف ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کا ( منگل ) لاہور میں صبح11بجے بلمقابل جنگ اکبر پرل لان ڈیوس روڈ میں اجلاس طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں قیمتوں میں بلاجواز اضافہ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی غنڈی گردی ، سیول ڈیفنس کی بھتہ گری، ٹاؤن انتظامیہ اور مجسٹریٹ گردی کے خلاف ملک گیر اشٹر ڈاؤں کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

اگر حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی تو سب سے پہلے لاہور، قصور، شیخوپورہ، بھائی پھیرو اور گوجرانوالہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد 1:30پر پریس کانفرنس کی جائے گی۔ عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ ہم عوام کو سستی گیس دینا چاہتے ہیں لیکن ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو سپلائی بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوکل ایل پی جی پیداواری اداروں نے کسی بھی قسم کا قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا لیکن سرکاری ایل پی جی کمپنیوں نے قیمتوں میں بے بنیاد اضافہ کر کے ناجائز منافع خوری کرنے میں سبقت لے گئی۔ اوگرا کے نوٹیفیکیشن کے بغیر قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :