نیوزی لیند کے روز ٹیلر نے کرکٹ کی تاریخ کا 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 22:30

نیوزی لیند کے روز ٹیلر نے کرکٹ کی تاریخ کا 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
پرتھ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) نیوزی لیند کے روز ٹیلر نے کرکٹ کی تاریخ کا 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لیند کے روز ٹیلر نے کرکٹ کی تاریخ کا 120 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ پرتھ میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری میچ میں روز ٹیلر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 290 رنز کی اننگ کھیلی۔ یہ ان کے کیرئیر کی سب سے بڑی اننگ تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ انہوں نے اپنی اس اننگ سے کرکٹ کی تاریخ کا 120 سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔ روز ٹیلر کی جانب سے 290 رنز کی اننگ آسٹریلیا میں گزشتہ 120 برس کے دوران کسی بھی بلے باز کی جانب سے کھیلی جانے والے سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے۔ اس سے قبل 1903 میں انگلینڈ کے ٹپ فوسٹر نے 287 رنز کی اننگ کھیلی تھی جو 120 برس تک آسٹریلیا میں کسی بھی غیر ملکی بلے باز کی جانب سے کھیلی جانے والی سب سے بڑی اننگ رہی۔

متعلقہ عنوان :