اسلام آباد ،وزارت داخلہ کا عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا حکم

مشہور گلو کار نے نے پاکستانی پاسپورٹ واپس کرکے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی

پیر 16 نومبر 2015 22:56

اسلام آباد ،وزارت داخلہ کا عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔16 نومبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے مشہور گلوکار عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ،عدنا ن سمیع خان نے پاکستان پاسپورٹ واپس کرکے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے ،گلوکار کے پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے احکامات کے بعد وزارت داخلہ نے مشہور گلوکار عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔

عدنا ن سمیع خان نے پاکستان پاسپورٹ واپس کرکے ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے جس پر کو ئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔جبکہ گلوکارعدنان سمیع خان کے پاکستان پاسپورٹ کی منسوخی کے لیے ڈی جی پاسپورٹ عثمان باجوہ کو احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :