ہارورڈ یونیورسٹی میں بم کی غیر مصدقہ اطلاع نے کھلبلی مچادی

muhammad ali محمد علی پیر 16 نومبر 2015 23:42

ہارورڈ یونیورسٹی میں بم کی غیر مصدقہ اطلاع نے کھلبلی مچادی
ہارورڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.16 نومبر 2015 ء) ہارورڈ یونیورسٹی میں بم کی غیر مصدقہ اطلاع نے کھلبلی مچادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں بم کی غیر مصدقہ اطلاع موصول ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاع موصول ہونے پر یونیورسٹی کیمپس میں کھلبلی مچا دی ہے۔ پولیس نے بم کی اطلاع ملنے کے بعد کیمپس کی عمارت کو خالی کروا کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ جبکہ داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔