پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

منگل 17 نومبر 2015 11:12

پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان تیسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

شارجہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 17نومبر 2015-ء) قومی شاہینوں اور انگلش شیروں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا معرکہ آج شارجہ میں ہو گا۔ لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ آل راونڈر ظفر گوہر کی میچ میں شرکت متوقع ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج شام 4 بجے شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں میدان سجے گا۔ چار میچز کی ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ شاہینوں نے سیریز کے افتتاحی میچ میں 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹی۔

(جاری ہے)

انگلش شیروں نے دوسرے ون ڈے میں شاہینوں پر پلٹ کر وار کیا اور 95 رنز کے بڑے مارجن سے میچ اپنے نام کر کے سیریز کا نقشہ تبدیل کر دیا ۔ انجری کا شکار لیگ سپنر یاسر شاہ کی جگہ آل راؤنڈر ظفر گوہر کی تیسرے ون ڈے میں شرکت متوقع ہے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے ۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان مجموعی طور پر 74 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں سے 29 میں پاکستان جب کہ 43 میں انگلینڈ فاتح رہا ہے ۔