امیتابھ بچن کا لوکل ٹرین میں عام مسافروں کے ساتھ سفر

منگل 17 نومبر 2015 11:22

امیتابھ بچن کا لوکل ٹرین میں عام مسافروں کے ساتھ سفر

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)سفر کے دوران گٹار پر دھنیں بکھیر کر کینسر میں مبتلا مریضوں کیلئے چندہ جمع کرنے والے سورابھ کو اس وقت ایک خوبصورت سرپرائز ملا جب معمول کے سفر کے دوران ان کے برابر میں کوئی اور نہیں بلکہ سپر سٹار امیتابھ بچن موجود تھے۔امیتابھ نے ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کر کے ثابت کیا کہ فلمی ستارے بھی بلاآخر عام انسانوں جیسے ہوتے ہیں۔

کنیسر کے ہاتھوں اپنی ماں گنوانے والے سورابھ نے حال ہی میں عام لوگوں کی حیران کن کہانیوں سے سجے امیتابھ کے شو ’آج کی رات ہے زندگی‘ میں شرکت کی تھی۔اس دلچسپ سفر کی تصاویر اور وڈیوز نے، جس میں سینئر اداکار سورابھ کی دھنوں پر رنگ برسے گاتے نظر آئے، سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں، امیتابھ نے اپنے بلاگ پر بتایا سورابھ سفر کے دوران ساتھی مسافروں سے پیسے اکھٹے کر کے غریب مریضوں اور ان کے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہیں۔

یہ ایک دل توڑ دینے والی کہانی تھی۔۔۔۔مجھے لگا کہ مجھے سورابھ کے ساتھ بیٹھ کر سفر کرنا چاہیے اور ان جیسا کام کرنا چاہیے۔امیتابھ نے بتایا کہ ان کا مقصد شہرت، میڈیا کی توجہ حاصل کرنا یا اپنے شو کی تشہیر نہیں تھا بلکہ وہ بس یہ بتانا چاہتے تھے کہ سورابھ اس کام میں اکیلے نہیں اور لوگ ان کے معترف ہیں۔