نواز الدین صدیقی اداکارہ سنی لیون کیساتھ پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہوں گے

منگل 17 نومبر 2015 11:33

نواز الدین صدیقی اداکارہ سنی لیون کیساتھ پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہوں ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ کے وراسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی بے باک اداکارہ سنی لیون کے ساتھ پہلی بار فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار نواز الدین صدیقی نے اپنی جاندار اداکاری اور انتھک محنت کے بعد فلم نگری میں مقام بنایا اور ان کا شمار صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ انہوں نے انڈسٹری کے تینوں حکمران خانز کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں تاہم اب وہ بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کے ساتھ سلور اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے بھائی اور فلمساز سہیل خان کھیلوں سے متعلق فلم بنائیں گے جس میں اداکار نواز الدین صدیقی گالف کے کھلاڑی کا کردار ادا کریں گے جب کہ اداکارہ سنی لیون فلم میں ان کے مدمقابل جلوہ گرہوں گی۔

متعلقہ عنوان :