انوشکا شرما کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی

منگل 17 نومبر 2015 11:44

انوشکا شرما کے فالوورز کی تعداد 60 لاکھ ہو گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء)بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما کا کہنا ہے کہ انھیں ذاتی زندگی پر کیے جانے والے سوالات بالکل پسند نہیں ہیں۔سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک چیٹ شو کے دوران انوشکا شرما سے ایک مداح نے پوچھا کہ ایسا کون سا سوال ہے جو انھیں پریشان کرتا ہے؟اس کے جواب میں فلم ’پی کے‘ کی سٹار انوشکا نے کہا کہ انھیں یہ قطعی پسند نہیں کہ کوئی ان کی جاسوسی کرے۔

انھوں نے کہاکہ کوئی میری جاسوسی کرے، میری ذاتی زندگی میں دخل دے، یہ مجھے پسند نہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انوشکا شرما کو بھارتی کرکٹر اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی سے شادی کے متعلق باتوں پر بیان جاری کرکے تردید کرنی پڑی تھی۔فی الحال انوشکا فلمساز کرن جوہر کہ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔انوشکا کے لیے یہ سال باکس آفس کے لحاظ سے اچھا بھی رہا اور برا بھی۔ جہاں ایک طرف جون میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل دھڑکنے دو‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے وہیں مئی میں ریلیز ہونے والی فلم ’بامبے ویلویٹ‘ میں انھیں ناکامی کا مزہ چکھنا پڑا۔تاہم انوشکا کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی کسی بھی فلم پر افسوس نہیں ہے۔