ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت، سندھ ہائی کورٹ نے وفاق سے جواب طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 12:18

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت، سندھ ہائی کورٹ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاق سےجواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب نے کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران درخواست گزارڈاکٹر فوزیہ نے موقف اختیار کیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لیے بین الاقوامی معاہدے پر دستخط کرنے کا حکم دیا تھا ،لہٰذا عدالتی حکم پر عملدر آمد کروایا جائے۔

عدالت نے وفاقی حکومت سے 27 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی واپسی کے لیے اب تک کیے جانے والے اقدامات سے متعلق آگاہ کیا جائے.

متعلقہ عنوان :