قائداعظم ٹرافی، واپڈا نے فاٹا کیخلاف پہلی اننگز میں کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں پر 350 رنز بنا لئے

منگل 17 نومبر 2015 12:36

قائداعظم ٹرافی، واپڈا نے فاٹا کیخلاف پہلی اننگز میں کھیل کے اختتام ..

سیالکوٹ ۔17 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں پول بی کے چار روزہ میچ میں کھیل کے پہلے دن واپڈا کی ٹیم نے فاٹا کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں کھیل کے اختتام پر 7 وکٹوں کے نقصان پر350 رنز بنائے تھے۔

(جاری ہے)

میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو عامر سجاد 161 رنز اور بابر اعظم 39 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ تھے۔ واپڈا کی جانب سے عدنان رئیس 80 رنز کے ساتھ دوسرے بلے باز رہے۔ فاٹا کی جانب سے محمد عرفان نے تین اور ابراہیم گل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ عنوان :