ورلڈ اوپن سکوائش اوپن چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا

منگل 17 نومبر 2015 12:36

ورلڈ اوپن سکوائش اوپن چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی ..

اسلام آباد ۔17 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیر اہتمام مصر میں ہونے والے ورلڈ اوپن سکوائش اوپن چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مصحف علی سکوائش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

پاکستان سکوائش فیڈریشں کے حکام کے مطابق تربیتی کیمپ میں 6 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی ہے جن میں طیب اسلم، اسرار احمد، کاشف آصف، عباس شوکت، دانش اطلس اور فرحان محبوب شامل ہیں جبکہ ناصر اقبال اور فرحان زمان بین الاقوامی مقابلوں میں مصروفیات کے بعد آئندہ چند روز تک اسلام آباد میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔

حکام کے مطابق قومی کھلاڑیوں کو کوچ فہیم گل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کے بعد قومی کھلاڑیوں کے ٹرائل لئے جائیں گے اور ٹرائل کے بعد ایونٹ کیلئے چار باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق ورلڈ اوپن چیمپئن شپ آئندہ ماہ 22 سے 26 دسمبر تک مصر میں کھیلی جائے گی۔