دوستانہ میچ ، کنگ کلب نے رائل کلب کو 39 رنز سے ہرا دیا

منگل 17 نومبر 2015 12:46

دوستانہ میچ ، کنگ کلب نے رائل کلب کو 39 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء) کنگ کلب نے دوستانہ میچ میں رائل کلب کو 39 رنز سے ہرا دیا۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کنگ کلب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 35 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے، ساجد رفیق نے 85 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

جواب میں رائل کلب کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 199رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ مصباح 55 اور یاسر 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ساجد رفیق ، نوید اور جاوید نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ساجد رفیق کو شاندار آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔