آرمی چیف کاامریکی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ ، سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن سے ملاقات

منگل 17 نومبر 2015 13:18

آرمی چیف کاامریکی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ ، سی آئی اے ڈائریکٹر جان ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے امریکی سی آئی اے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سی آئی اے ڈائریکٹر جان برینن سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور سی آئی اے ڈائریکٹر کے درمیان ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی سمیت سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اپنے پانچ روزہ دورے کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خاص طور پر مستقل قیام پر روشنی ڈالی اور خطے میں سازگار ماحول کے لئے افغان مفاہمتی عمل پر زور دیا۔ڈائریکٹر سی آئی اے جان برینن نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے اس کے مثبت اثرات کی تعریف بھی کی جب کہ انہوں نے خطے میں امن کے لئے پاکستانی خدمات کا اعتراف بھی کیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آرمی چیف واشنگٹن میں امریکی وزارت دفاع پینٹا گون پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے امریکی فوج کے سربراہ جنرل مائیلی سے ملاقات کی، جنرل راحیل شریف نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جوزف ڈنفورڈ سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی کامیابیاں زیر بحث آئیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی خطے میں مستقل استحکام پرزوردیتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان جاری امن عمل کے دوبارہ آغاز کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :