ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یونس کا خان محتاط رویہ برقرار

منگل 17 نومبر 2015 13:25

ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یونس کا خان محتاط رویہ برقرار

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی یونس کا خان محتاط رویہ برقرار ہے۔ یونس خان کہتے ہیں کہ کسی کے بارے میں صحیح یا غلط کہا تو لوگوں کو برا لگ جائے گا۔نجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر یونس خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزید زیادتی کا شکار ہونے یعنی ڈراپ ہونے کے ڈر سے ریٹائر ہوئے۔

(جاری ہے)

پاک بھارت سیریز پر مزاح بھرا جواب دیتے ہوئے دس سال بعد چیئرمین پی سی بی بننے کی امید لگا لی۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائر منٹ کے فیصلے کی عزت کریں اور عزت کرائیں۔ میرا جیسا کھلاڑی جب بھی جاتا ہے سب کو افسوس ہوتا ہے۔ یونس خان 27 نومبر کو ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ بنانے والے بلے کو نیلامی کے لئے پیش کریں گے جس کی رقم فلاحی کاموں پر لگائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :