سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو ڈی سیٹ کرنے کیلئے دائر درخواست نمٹا دی

دیگر دو درخواستوں پر سماعت 9دسمبر تک ملتوی

منگل 17 نومبر 2015 14:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق درخواست واپس لئے جانے پر نمٹا دی‘ دیگر دو درخواستوں پر سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

(جاری ہے)

منگل کو سپریم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ لیاقت جتوئی کو ڈی سیٹ کرنے سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس دوران لیاقت جتوئی کے خلاف درخواست دینے والے ایک درخواست گزار پیر فضل شاہ نے کیس واپس لینے کی استدعا کردی جس پر عدالت نے یہ درخواست نمٹا دی ۔ لیاقت جتوئی کے خلاف دیگر دو درخواستوں کی سماعت 9دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔(ن غ)