ہتک آمیز رویہ :وزیرداخلہ کا عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 17 نومبر 2015 14:54

ہتک آمیز رویہ :وزیرداخلہ کا عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 نومبر۔2015ء) وزارت داخلہ نے گلوگار عدنان سمیع خان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر داخلہ نے وزارت کو عدنان سمیع کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم جاری کیا کہ گلوکارکونے ہتک آمیز رویئے کیساتھ گرین پاسپورٹ واپس کیا لہٰذا انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا‘ اس حوالے سے وزیر داخلہ نے ڈی جی امیگریشن وپاسپورٹ عثمان باوجوہ کو پاسپورٹ منسوخ کرنے کی باضابطہ ہدایات جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق عدنان سمیع نے مروجہ ضوابط سے ہٹ کر ہتک آمیز رویئے کے ساتھ گرین پاسپورٹ واپس کیا لہٰذا انہیں شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدنان سمیع نے پاکستانی شہریت کی تنسیخ کے لیے نئی دلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت داخلہ سے رجوع کیا تھا اور اپنے خط میں انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کو سبز پاسپورٹ لوٹاتے ہوئے تضحیک آمیز انداز میں کہا تھا کہ اب انہیں اس کی ضرورت نہیں رہی۔