کراچی : معروف ناول نگار اشتیاق احمد ائیر پورٹ پر انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 15:45

کراچی : معروف ناول نگار اشتیاق احمد ائیر پورٹ پر انتقال کر گئے

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : معروف ناول نگار اشتیاق احمد ائیر پورٹ پر انتقال کر گئے. تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمد کتب میلے میں شرکت کے بعد لاہور جا رہے تھے کہ ائیر پورٹ پر اچانک ان کی طبیعت خراب ہو گئی اور دل کا دورہ پڑنے کے سبب ائیر پورٹ ہی پر ان کا انتقال ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اشتیاق احمد آٹھ سو سے زائد ناول لکھ چکے ہیں ، اشتیاق احمد کے جاسوسی ناول بڑوں اور بچوں میں یکساں مقبولیت رکھتے تھے۔ انہیں جاسوسی ناول اور بچوں کی کہانیاں لکھنے میں شہرت حاصل تھی. محمود. فاروق اور فرزانہ ان کے ناولز کے مشہور کردار ہیں جبکہ انہیں انسپکٹر جمشید سیریز اور انسپکٹر کامران سیریز کی وجہ سے بھی خاصی شہرت ملی.

متعلقہ عنوان :