سلمان خان عامر خان کے زخمی ہونے پر پریشان

منگل 17 نومبر 2015 17:19

سلمان خان عامر خان کے زخمی ہونے پر پریشان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) بولی ووڈسپر سٹار سلمان خان کی طرف سے 16نومبر کے روز اپنے دوست اور ہمعصر اداکار عامر خان کی صحت اور زخموں کی نوعیت کے بارے میں تفصیلات حاصل کی گئیں۔انڈین ایکسپریس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق نتیش ٹیواری کی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ عامر خان کے اچانک زخمی ہونے کے باعث روک دی گئی تھی۔

واضح رہے عامر خان”دنگل“ میں ماضی کے معروف پہلوان مہاویر بھگت کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں عامر خان کی طرف سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا تھا کہ انکے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں وہ جلد صحت یاب ہو کر فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گے۔تاہم سلمان خان کی طرف سے پہلے میڈیا سے پوچھا گیا کہ عامر خان کو کیا ہوا تھا؟رپورٹ کے مطابق جب سلمان خان کو میڈیا کی طرف سے عامرخان کے زخمی ہونے کے متعلق بتایا گیا تو سپر سٹار بے حد پریشان ہو گئے۔سلما ن خان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے زخم ذیادہ گہرا نہیں ہو گا اور عامر خان جلد صحت یاب ہوجائیں گے۔یاد رہے سلمان خان بھی اپنی نئی آنے والی فلم ”سلطان “ میں پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں