ایشوریا رائے کا بیٹی کی سالگرہ پر شہزایوں کی سی محفل کا اہتمام

آرادھیا کے والد ابھیشک بچن کامائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر خصوصی پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار

منگل 17 نومبر 2015 17:19

ایشوریا رائے کا بیٹی کی سالگرہ پر شہزایوں کی سی محفل کا اہتمام

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار ایشوریا رائے بچن اور ابھیشک بچن کی صاحبزادی آرادھیا بچن کل 16نومبر کو 4بر س کی ہو گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے کی طرف سے بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر ڈزنی کی شہزادیوں کی طرز پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اندرونی زرائع کے مطابق اداکارہ نے اس محفل کا اہتمام خصوصی طور پر بیٹی آرادھیا کی پسند کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا تھا۔

(جاری ہے)

سٹار کڈ آرادھیا کی چوتھی سالگرہ کی تقریب میں بولی ووڈ کی متعدد شخصیات اپنے بچوں سمیت مدعو تھیں۔واضح رہے اداکارہ کئی بار میڈیا کو بتا چکی ہیں کہ انکی 4سالہ بیٹی کو ڈزنی لینڈ کی شہزادیاں بے حد پسند ہیں۔ زرائع کے مطابق تقریب کی تیاریاں گزشتہ چار روز سے جاری تھیں۔دریں اثناء آرادھیا کے والد اداکار ابھیشک بچن کی طرف سے مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر خصوصی پیغام میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں اداکار کی طرف سے اپنے انسٹا گرام کے اکا?نٹ پر انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے معروف آرٹسٹ کے ہاتھ سے بناآرادھیا کا سکیچ بھی شیئر کیا گیا تھا