امیتابھ بچن کا ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر،گانا بھی گایا

منگل 17 نومبر 2015 17:24

امیتابھ بچن کا ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر،گانا بھی گایا

ممبئی (آاُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کیا اور فلاحی مقصد کیلئے ٹرین میں سوار مسافروں کے ساتھ گانا بھی گایا۔بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن کی صرف ایک جھلک دیکھنے کیلئے لوگ بے تاب رہتے ہیں لیکن یہاں تو امیتابھ بچن خود ہی عوام کے درمیان جا پہنچے۔

(جاری ہے)

جی ہاں بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن ممبئی کی لوکل ٹرین میں سفر کرنے کیلئے عام عوام کے درمیان جا پہنچے۔ کینسر سے متاثر مریضوں کیلئے چندہ اکٹھا کرنے کیلئے 73سالہ بگ بی نے نوجوان موسیقار نوربھ نمبکر کے ہمراہ اپنی فلم سلسلہ کا مشہور گانا رنگ برسے بھی گا یا۔اس موقع پر ٹرین میں سوار مسافر بھی بگ بی کے ارد گرد جمع ہوگئے اور اپنا سفر یادگار بنا لیا۔

متعلقہ عنوان :