ڈینو موریا نے دپیکا پڈوکون کو بالی وڈ کی سب سے فٹ اداکارہ قرار دیدیا

منگل 17 نومبر 2015 17:27

ڈینو موریا نے دپیکا پڈوکون کو بالی وڈ کی سب سے فٹ اداکارہ قرار دیدیا

ممبئی۔ 17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 نومبر۔2015ء) اداکار ڈینو موریا نے دپیکا پڈوکون کو بالی وڈ کی سب سے فٹسٹ اداکارہ قرار دیدیا۔ ڈینو کے مطابق دپیکا ہر لحاظ مکمل طور پر فٹ اداکارہ ہے اس پر فٹنس کا لفظ بالکل صحیح بیٹھتا ہے جبکہ اداکارؤں میں ٹائیگر شروف اور اکشے کمار فٹنس کے لحاظ سے اعلیٰ ہیں۔

(جاری ہے)

ڈینو موریا نے حال ہی میں ممبئی کے 15مقامات پر فٹنس سنٹر کھولے ہیں جہاں بنیادی ورزشیں کرواتی اور سکھائی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکس پیکس ہونا فٹنس کی علامت سمجھتا ایک غلطی ہے فٹنس وہ ہے کہ آپ باآسانی اور مہارت کے ساتھ کھیل کھیل سکیں اس میں ورزش کے علاوہ غذائیت ‘ کھانا اور طرز زندگی تمام چیزوں پر توجہ رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دپیکا سپورٹس میں بڑی سرگرم ہے جو اس کے سب سے فٹ ہونے کا ثبوت ہے

متعلقہ عنوان :