سعودی عرب میں طوفانی بارشیں،سرکاری دفاتروسکول بند

مکہ،جدہ کے باسیوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت،بیرونی سفر خطرناک ہوسکتاہے،سعودی حکام

منگل 17 نومبر 2015 17:48

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں،سرکاری دفاتروسکول بند

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) سعودی عرب کی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے مغربی ساحلی شہر میں شدید بارشوں کے پیش نظر تمام اہالیاں جدہ سے اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے اہالیاں مکہ سے بھی اپنے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے کیونکہ وہاں بھی تیز ہواوٴں کے ساتھ شدید بارش ہو رہی ہے۔سعودی شہری دفاع کی جانب سے بیرونی سفر کو خطرناک قرار دینے کی وارننگ کے بعد مکہ اور جدہ میں سکول اور سرکاری دفاتر منگل کے روز بند کرا دیئے گئے ۔شہریوں نے جدہ اس وقت کے عربی ہیش ٹیگ کے ساتھ تازہ ترین صورتحال کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنا شروع کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :