سپورٹس بورڈپنجاب کی گرلز ٹیم بین الصوبائی بیڈ منٹن چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

منگل 17 نومبر 2015 19:59

سپورٹس بورڈپنجاب کی گرلز ٹیم بین الصوبائی بیڈ منٹن چیمپیئن شپ کے فائنل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء ) سپورٹس بورڈ پنجاب کی گرلز ٹیم بین الصوبائی بیڈ منٹن چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

منگل کے روز ہونیوالے سیمی فائنل میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو 3-0 سے شکست دیدی، سیمی فائنل میں ایمن، مناحل، زینب ، ثمرین اورحادیہ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔سپورٹس بورڈ پنجاب کی بوائز اور گرلز ٹیموں کا فائنل بدھ کو خیبر پختونخوا کی ٹیموں کے ساتھ اسلام آباد میں ہوگا۔ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم کے مینجر وقاص اکبر کا کہنا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم مکمل فارم میں ہے،کھلاڑیوں نے چیمپیئن شپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، انشاء اﷲ فائنل جیت کر لوٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :