میڈیا کو بلدیاتی الیکشن کی کوریج سے دور رکھنے کی کوشش

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 17 نومبر 2015 20:31

پیرمحل (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 نومبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کی کوریج کیلئے کوئی سہولت یا پالیسی فراہم نہ کرنے پر ضلع بھر کے صحافی سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات 19نومبر کو منعقد ہورہے ہیں جن کی کوریج کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے کسی بھی قسم شناخت کارڈ جاری نہ ہونے پر صحافی انتظار کی سولی پر لٹک کررہ گئے ہیں کیونکہ بلدیاتی الیکشن میں صرف ایک دن باقی ہے جس کے لیے ضلع بھر کے دیہی شہری علاقوں میں شہریوں نے پل پل کی خبر سے نہ صرف عوام الناس کو بلکہ ملکی وغیر ملکی سطح پر مانیٹرنگ کے فرائض دینے ہے صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کے لیے واضح پالیسی کے باوجود ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کی طرف سے میڈیا کوریج کے لیے انتظامات نہ کرنا سنگین غفلت کا نتیجہ ہے ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے فی الفور ضلع بھر کے صحافیوں کو کوریج کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نثار احمد خان کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن سے رابطہ کیا ہے جن کو صحافیوں کی لسٹیں دے دی گئی ہے جب کوئی پالیسی آئی تو آگاہ کردیں گے ۔