کراچی : سندھ حکومت کی جے آئی ٹی ، ڈاکٹر عاصم حسین کے القاعدہ سے تعلقات کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 نومبر 2015 14:25

کراچی : سندھ حکومت کی جے آئی ٹی ، ڈاکٹر عاصم حسین کے القاعدہ سے تعلقات ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 نومبر 2015 ء) : سندھ حکومت نے ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق بنائی جے آئی ٹی میں ڈاکٹر عاصم کے القاعدہ سے تعلقات کا انکشاف کیا گیا . جے آئی ٹی میں کہاگیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے تحقیقات میں اہم شخصیات کے نام اور ثبوت فراہم کرنے میں تعاون کیا . جے آئی ٹی میں پولیس اور رینجرز کے آفیسرز شامل تھے . ذرائع کے مطابق رینجرز کی نوے روزہ تحویل کے بعد ڈاکٹر عاصم کی رہائی نا ممکن ہے کیونکہ ڈاکٹر عاصم سے متعلق کرپشن کے بھی کیسز ہیں جن کی تحقیقات کے لیے انہیں نیب کے حوالے کیے جانے کا بھی امکان ہے.

(جاری ہے)

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ڈاکٹر عاصم حسین سے تحقیقات کے دوران دہشت گردوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے. جے آئی ٹی میں مزید کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے لیاری گینگ وار اور دیگر ملزمان کو طبی سہولیات فراہم کیں. ڈاکٹر عاصم کا رینجرز کو دیا گیا 90 روزہ ریمانڈ 25 نومبر کو مکمل ہو جائے گا جس کے بعد انہیں نیب کی تحویل میں دئے جانے کا امکان ہے جبکہ رینجرز ڈاکٹر عاصم کے خلاف تمام ثبوت عدالت میں پیش کرے گی . واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں.