رنبیر کپور نے قطرینہ کیف کے مقابلے میں دیپکا پڈکون کو بہترین اداکارہ قرار دیدیا

بدھ 18 نومبر 2015 18:21

رنبیر کپور نے قطرینہ کیف کے مقابلے میں دیپکا پڈکون کو بہترین اداکارہ ..

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی طرف سے حالیہ گرل فرینڈ اداکارہ قطرینہ کیف کے مقابلے میں سابق گرل فرینڈ دیپکا پڈکون کو بہترین اداکارہ قرار دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران جب رنبیر کپور سے میڈیا کی طرف سے سوال کیا گیا کہ انڈسٹری میں اس وقت انکی پسندیدہ بہترین تین اداکارائیں کون سی ہیں؟ اس سوال کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ انکے خیال کے مطابق اس وقت بولی ووڈ انڈسٹری کی بہترین اداکارائیں دیپکا پڈکون، انوشکا شرما اور عالیہ بھٹ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کے اس غیر متوقع جواب نے موقع پر موجود لوگوں کو حیرت زدہ کردیا تھا کہ کس طرح انھوں قطرینہ کیف کو مکھن سے بال کی طرح علیحدہ کر دیا۔واضح رہے اگرچہ دیپکا اور رنبیر آپس میں علیحدگی بعد رنویر سنگھ اور قطرینہ کیف کے ساتھ تعلقات استوار کر چکے ہیں۔ تاہم دونوں متعدد انٹرویوز میں کہتے ہوئے پائے گئے ہیں کہ انکے دل میں آج بھی ایک دوسرے کیلئے نرم گوشہ موجود ہے۔