پیرس حملوں میں ملوث خودکش بمبارابراہیم نشے کا رسیااورجیل کی ہوا کھاچکاتھا، کبھی مسجدنہیں گیا،سابق بیوی کے حیرت انگیزانکشافات

بدھ 18 نومبر 2015 21:06

پیرس حملوں میں ملوث خودکش بمبارابراہیم نشے کا رسیااورجیل کی ہوا کھاچکاتھا، ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء ) فرانس کے حملو ں میں ملوث خودکش بمبارابراہیم عبدالسلام کی سابق بیوی نے حیرت انگیز انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابراہیم زیادہ ترنشے میں دھت رہتا اوروہ کبھی مسجد میں نہیں گیا۔

(جاری ہے)

انگریزی جریدے دی سن کی رپورٹ کے مطابق36سالہ ناعمہ کا کہنا ہے ابراہیم چوری کرنے پردوبارجیل کی ہوابھی کھاچکاہے،31سالہ ابراہیم نے جمعے کے روز خود کو پیرس کے ایک کیفے کے سامنے دھماکے سے اڑالیا تھا مگر اس دھماکے میں اس کے علاوہ کوئی اورشخص نہیں مارا گیا ،،ابراہیم کے پیرس حملوں میں ملوث ہونے کا سن کرناعمہ کافی خوفزدہ تھی،اس کا کہنا تھا کہ وہ صدمے کی حالت میں ہے،اس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ دہشت گردی کی کارروائی کے دوران ابراہیم نشے کی حالت میں ہو،شادی کے بعد دونوں کی کوئی ا ولاد نہ ہوئی کیونکہ ناعمہ کے بقول ابراہیم شراب کا رسیا تھا اوراپنی کاہلی کی وجہ سے کوئی جاب حاصل نہ کرسکا حالانکہ وہ ایک ماہر الیکٹریشن تھا،ناعمہ کا کہنا ہے کہ اس کی ابراہیم سے پہلی ملاقات بیلجیئم کے ایک بارمیں ہوئی ،دونوں ایک دوسرے کے قریب آئے اورانہوں نے دوسال بعد شادی کرلی،ناعمہ کا کہنا ہے کہ شادی میں صرف بیس لوگ شریک ہوئے جن میں ابراہیم کا کوئی قریبی عزیزشامل نہیں تھا،جلد ہی دونوں کے تعلقات کشیدہ رہنے لگے کیونکہ ابراہیم نشہ کرکے سونے کے علاوہ کوئی کام نہ کرتا،2008میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی تاہم باقاعدہ طلاق 2013 میں ہوئی،ناعمہ کا کہنا ہے کہ ابراہیم نے ایک بارہی کوئی کام کیا جب اس نے اپنے گھرمیں منشیات کا اڈا بنا لیا جہاں لوگ حشیش کا نشہ کرنے آتے،اس کے بعد ابراہیم شام چلاگیا اورخیال ہے کہ اسی دوران اس کے نظریات میں تبدیلی آئی۔

متعلقہ عنوان :