الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے،ڈی سی او پیرمحل کی انتظامیہ کو ہدایت

بدھ 18 نومبر 2015 22:35

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروسیم اجمل چوہدری نے حافط محمد نجیب کے ہمراہ تحصیل پیرمحل کے پولنگ اسٹیشن کا فوج کے حفاظتی دستہ کے ساتھ دورہ کسی بھی شخص کی طرف سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی کی ہدایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروسیم اجمل چوہدری نے حافط محمد نجیب کے ہمراہ تحصیل بھر کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر صحافیوں سے گفتگومیں کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسروسیم اجمل چوہدری نے بتلایاکہ بلدیاتی انتخابات2015ء کے سلسلہ میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے1087پولنگ اسٹیشن پرووٹنگ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں جن کی سیکورٹی کیلئے پنجاب پولیس کے علاوہ پاک آرمی کی تین کمپنیاں بھی فرائض سرانجام دیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ضلع میں بلدیاتی الیکشن کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولنگ سٹاف اورمیٹریل پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنا دئیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ وقت اورشیڈول کے مطابق شروع کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع بھر میں امن عامہ کو برقرار رکھنے کے لئے پولنگ سٹیشن کی تین سو میٹرحدود میں ماسوائے ووٹرز کے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع،ریلی اورجلوس نکالنے،لاٹھی اور اسلحہ لے کر چلنے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کردی گئی ہے اورخلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف فوری طورپر سخت ایکشن لیا جائے گا۔