پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 19 نومبر 2015 12:11

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ کل کھیلا ..

دبئی ۔ 19 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا چوتھا اور آخری ون ڈے میچ کل جمعہ کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ مصنوعی روشنیوں میں کھیلا جائے گا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے شروع ہوگا۔ انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز 2-1 کی برتری حاصل ہے۔

پہلے میچ میں گرین شرٹس نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور انگلینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تاہم دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف میچ 95 رنز سے جیت کر سیریز برابر کر دی۔ تیسرے میچ میں انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی فتح کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان آئن مورگن نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں کامیابی کے بعد انکی ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہے اور پاکستان کو چوتھے میچ میں بھی شکست دیکر سیریز میں 3-1 سے اپنے نام کرنے کی کوشش کرینگے ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر اظہر علی نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے ہاتھوں چار ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے اور تیسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کو چوتھے اور آخری میچ میں شکست دیکر سیریز میں 2-2 سے برابر کرینگے تاہم انہوں نے کہا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے ٹیم کو کھیل کے تینوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چوتھا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :