ویمن کرکٹ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا

جمعرات 19 نومبر 2015 12:11

ویمن کرکٹ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ ..

نیلسن ۔19 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل جمعہ کو نیلسن کے مقام پر کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو سری لنکا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں سری لنکا کی ٹیم کو 102 رنز سے شکست دی تھی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم نے سری لنکن ٹیم کو پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :