فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،ارجنٹائن نے کولمبیا کو 1-0 گول سے ہرا دیا

جمعرات 19 نومبر 2015 12:13

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر،ارجنٹائن نے کولمبیا کو 1-0 گول سے ہرا دیا

بیونس آئرس ۔ 19 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) فیفا ورلڈ کپ 2018ء کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے کولمبیا کو 1-0 گول سے ہرا دیا۔ اس فتح کے ساتھ ارجنٹائن نے مجموعی طور پر چار پوائنٹس حاصل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیفا ورلڈ کپ 2018ء کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کولمبین ٹیم کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-0 گول سے ہرا دیا، میچ کے 19 ویں منٹ میں لیوکاز نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، کولمبین ٹیم نے حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی لیکن قسمت نے اس کا ساتھ نہ دیا اور ارجنٹائن نے 1-0 گول سے کامیابی اپنے نام کی۔