شوہر چاہتے ہیں ان کیساتھ وقت گزاروں اس لئے لوگوں سے ملنا چھوڑا ہوا ہے، رانی مکھر جی

جمعرات 19 نومبر 2015 12:40

شوہر چاہتے ہیں ان کیساتھ وقت گزاروں اس لئے لوگوں سے ملنا چھوڑا ہوا ہے، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ میرے شوہر چاہتے ہیں کہ میں ان کیساتھ وقت گزاروں انہوں نے اپنی مصروفیات کم کر دی ہیں، اس لئے میں نے بھی لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑا ہوا ہے۔ہسپتال میں داخل ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے کہ مجھے ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیاب کیریئر کے پیچھے میرے شوہر اور یش راج فلمز کے سربراہ ادیتہ چوپڑا، شاہ رخ خان اور عامر خان ہیں، جنہوں نے کہا فلم غلام کیلئے مہیش بھٹ اور وکرم بھٹ سے ان کی سفارش کی تھی، انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ میں کرن جوہر کی بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے فلم کچھ کچھ ہوتا ہے جیسی کامیاب ترین فلم میں کاسٹ کئے جانے سے پہلے وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔