پاکستان ہائیڈروالیکٹرک یونین سانگھڑ کی واپڈا نجکاری کے خلاف ہڑتال تیسرے روزجاری رہی

جمعرات 19 نومبر 2015 14:51

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) پاکستان ہائیڈروالیکٹرک یونین سانگھڑ کی واپڈا کی متوقع نجکاری کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال تیسرے روزجاری رہی۔واپڈا آپریشن آفس سانگھڑ کے احاطے میں کیمپ میں ملازمین کی نجکاری کے خلاف نعرہ بازی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرعظمت پٹھان،شیرمحمدنظامانی،حاجی قمرقریشی ،عبدالرزاق ،عبدالحق،ولی محمد ،مشکور،محمدخان،جان محمدخاصخیلی نے نجکاری کرکے ملک کومہنگائی کے بوجھ تلے دبادیاجائے گا اپنے قائد عبدالطیف نظامانی کی ہدایت پرنجکاری کے خلاف جدوجہدجاری رہے اس موقع پر نجکاری کے فیصلہ واپس لیاجائے ملازمین کامعاشی قتل بندکیاجائے کی نعرہ بازی کی گئی۔