مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے دوران کرینوں سے کام معطل

جمعرات 19 نومبر 2015 14:51

مکہ مکرمہ میں طوفانی بارش کے دوران کرینوں سے کام معطل

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) مکہ مکرمہ میں شدید بارش اور طوفان کے دوران مسجد الحرام کے توسیعی تعمیراتی منصوبے کے لیے نصب کرینوں کے ذریعے کام معطل کردیا گیا تھا تاکہ کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے بچا جاسکے۔مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے پر کام کرنے والی تعمیراتی کمپنی کے ایک آرکیٹیکٹ نے بتایا ہے کہ حج کے دوران کرین کے مہلک حادثے کے بعد اب نئے حفاظتی اور سکیورٹی قواعد وضوابط پر عمل کیا جارہا ہے۔

ان کے بہ قول خراب موسمی حالات میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے ایک نگراں کمیٹی تشکیل دی جاچکی ہے۔انھوں نے بتایا کہ خراب موسم کے دوران تعمیراتی منصوبوں پر کام روکا نہیں جاتا ہے لیکن مکمل سکیورٹی اقدامات کیے جاتے ہیں تاکہ مزدوروں اور شہریوں کے تحفظ کی ضامن تعمیراتی سرگرمیوں کو یقینی بنایا جاسکے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی وزارت محنت نے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ خراب موسم کے دوران کرینیں 90 ڈگری کے زاویے پر نہیں ہونی چاہییں۔

منگل کے روز طوفان کے دوران تمام کرینوں کو 30 ڈگری زاویے پر رکھا گیا تھا کیونکہ محکمہ موسمیات اور ماحول نے تعمیراتی کمپنی کو طوفان کے بارے میں پیشگی مطلع کردیا تھا۔دوسری جانب ایوان صنعت وتجارت مکہ کے ماہرین تعمیرات پرمشتمل کمیٹی کے سربراہ یحییٰ کوشک کا کہنا ہے کہ ''تمام اوقات میں تحفظ اور سکیورٹی سے متعلق قواعد وضوابط کی پیروی کی جانی چاہیے،کرینوں کو کام علاوہ اٹھایا نہیں جانا چاہیے اور کسی بھی قسم کی ناخوشگوار صورت حال سے بچنے کے لیے مناسب حفاظتی احتیاطی تدابیراختیار کی جانی چاہییں

متعلقہ عنوان :