ملازم نے گلوکارہ شکیرا اور فٹبالر جیراڈ پیکے کو خفیہ ویڈیو عام کرنیکی دھمکی دیدی

جمعرات 19 نومبر 2015 15:23

ملازم نے گلوکارہ شکیرا اور فٹبالر جیراڈ پیکے کو خفیہ ویڈیو عام کرنیکی ..

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 19نومبر- 2015ء) سپین کے معروف فٹ بالرجیراڈ پیکے اور ان کی بیگم مشہور گلوکارہ شکیرا کے سابق ملازم نے بھاری رقم ادا نہیں کرنے کی صورت میں ان کی خفیہ ویڈیو ٹیپ کو عام کرنے کی دھکمی دے دی ۔ ایک برطانوی ویب سائٹ کے مطابق جیراڈ اور شکیرا نے ہسپانوی میڈیا کی ان خبروں کو مسترد کردیاہے تاہم اس طرح کی خبریں اب شیکرا کے آباءی ملک کولمبیا سے بھی آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ہسپانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مشہور جوڑے کو ان کے سابق ملازم نے بھاری رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں دونوں کی خفیہ ویڈیو کو مشتہر کرنے کی دھمکی دی ہے ۔ یاد رہے کہ سپین میں بلیک میل کرنا ایک بڑا جرم ہے اورقانون کے مطابق اس کی سزا قید ہے ۔ 'واکا واکا ' گانے سے شہرت پانے والی کولمبین گلوکارہ شکیرا اور ہسپانوی فٹ بالر جیراڈ کی ملاقات 2010ء کے فٹ بال ورلڈ کپ کے گانے کی ویڈیو کی تیاری کے دوران ہی ہوئی تھی اور بعد ازاں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے ، ان کے 2 بیٹے 2 سالہ میلان اور 11 مہینے کا ساشا ہیں ۔