بنا ہیروئن ”سلطان“کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا

جمعرات 19 نومبر 2015 16:51

بنا ہیروئن ”سلطان“کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء)بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ”سلطان“ کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تاحال فلم کی ہیروئن کا انتخاب نہیں کیا جا سکا۔ بولی ووڈ لائف ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق فلمساز آدتیہ چوپڑا کئی ایک نئی لڑکیوں کے آڈیشن لے چکے ہیں ،تاہم ابھی تک وہ اپنے معیار کے مطابق لڑکی تلاش کرنے میں ناکام ہیں۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق فلم کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی غرض سے ان مناظر کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں ہیروئن نظر نہیں آئیں گی۔ واضح رہے سلمان خان ”سلطان“ میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سپر سٹار فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کیلئے گزشتہ کئی روز سے پہلوانی اور مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ سلمان خان کی ”سلطان“ آئندہ سال عید کے موقع پر شاہ رخ خان کی ”رئیس“ کے ساتھ نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔