Live Updates

عمران خان پسندیدہ رہنما، آصف زرداری کا مستقبل جیل، پھانسی ہو سکتی ہے،ذوالفقار مرزا

جمعرات 19 نومبر 2015 16:52

عمران خان پسندیدہ رہنما، آصف زرداری کا مستقبل جیل، پھانسی ہو سکتی ہے،ذوالفقار ..

بدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 نومبر۔2015ء) سندھ کے سابق وزیر داخلہ ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے عمران خان کو اپنا پسندیدہ رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ان کی جنگ زرداری گینگ سے ہے جو کرپشن میں لتھڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہیں شوکازنوٹس دیا گیا تو وہ منہ توڑ جواب دیں گے ،میڈیاسے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ آصف زرداری کا مستقبل جیل میں دیکھتے ہیں، انہیں پھانسی بھی ہوسکتی ہے، ان کے گینگ نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے۔

بدین سے بلدیاتی الیکشن میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے ذوالفقارمرزانے کہا کہ بلاول بھٹو بدین کے دورے کے دوران ان کے گھر کے سامنے سے گزرے تو ان کے لوگوں نے بلاول پر پھول نچھاور کئے۔انہوں نے کہاکہ بلاول آج ان کے ساتھ ہیں جنہوں نے ان کی والدہ کے خون کا سودا کیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات