بالی وڈ میں کام کی خواہاں نہیں ہوں‘ عائشہ عمر

جمعرات 19 نومبر 2015 18:38

بالی وڈ میں کام کی خواہاں نہیں ہوں‘ عائشہ عمر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) اداکارہ عائشہ خان نے کہا ہے کہ بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ بھارت میں اشتہار کی شوٹنگ کے لئے جا چکی ہوں لیکن وہاں کام کرنے کی خواہاں نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ فلموں سے زیادہ ٹی وی میں کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آجکل ڈراموں کا معیار وہ نہیں رہا جس سے وہ ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستانی ڈراموں کا معیار دوبارہ پہلے کی طرح بنانے کی خواہاں ہیں.

متعلقہ عنوان :