Live Updates

سرگودھا، خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے اپنا ووٹ احتجاجاً تحریک انصاف کے امیدواروں کو دے ڈالا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 19 نومبر 2015 19:09

سرگودھا، خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے اپنا ووٹ احتجاجاً تحریک انصاف ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر۔2015ء) سرگودھا کے خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے اپنا ووٹ احتجاجاً تحریک انصاف کے امیدواروں کو دے ڈالا خواجہ سراؤں کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے خواجہ سراؤں سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ جس یونین کونسل میں خواجہ سراؤں کی تعداد زیادہ ہے وہاں پر خواجہ سراؤں کو بھی مخصوص نشست دی جاتی مگر حکومت نے ایسا نہیں کیا جس پر خواجہ سراؤں کی بڑی تعداد نے احتجاجاً ن لیگ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے عمران خان کو ووٹ دیا نیلی عرف ببلی کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے بھی اقتدار میں ملنے پر ہمیں ہمارا حق نہ دیا تو اس کا بھی یہی حال کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :