44سعودی خواتین2015میں امریکی اور یورپی شہریوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں

جمعرات 19 نومبر 2015 19:15

44سعودی خواتین2015میں امریکی اور یورپی شہریوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں ..

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء)سعودی عرب کی شہری 44 خواتین اس سال امریکی اور یورپی شہریوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ عرب جریدے کے مطابق اس سال 1234 سعودی خواتین غیر ملکیوں کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔یاد رہے کہ سعودی خواتین کی غیر ملکیوں سے شادی سے متعلق اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ دو برس قبل جاری کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

حالیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی خواتین سے شادی کرنے والے سب سے زیادہ غیر سعودی شہریوں میں یمنی شامل تھے۔رپورٹ کے مطابق اس سال 505 یمنی مردوں کی سعودی خواتین سے شادی ہوئی۔ رپورٹ ہی کے مطابق 152 کویتی، 118 شامی، 85 مصری، 59 اماراتی، 49 فلسطینی جبکہ 48 پاکستانی مرد ایسے تھے کہ جنہوں نے اپنے لئے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی رفیقہ حیات کا انتخاب کیا۔مغربی ملکوں میں امریکی اور کینیڈا کے 17 مرد شہریوں نے سعودی خواتین کے ساتھ نکاح کیا جبکہ 27 یورپی ملکوں سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات سعودی دوشیزاؤں کے شوہر بنے۔