پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پنجاب میں ن لیگ جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 19:41

پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پنجاب میں ن لیگ جبکہ سندھ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) پنجاب سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں پنجاب میں ن لیگ جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سے موصول ہونے والے تازہ ترین نتائج کے مطابق چئیرمین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن 25 نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ تحریک انصاف نے 15 اور پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ سندھ میں چئیرمین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی 58 نشستیں حاصل کرکے برتری حاصل کیے ہوئے ہے جبکہ ایم کیو ایم کے 22 اور تحریک انصاف کے 4 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔