مٹھی میں رینجرز اہلکار پر نامعلوم افراد کا حملہ

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 20:03

مٹھی میں رینجرز اہلکار پر نامعلوم افراد کا حملہ

مٹھی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) مٹھی میں رینجرز اہلکار پر نامعلوم افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے مٹھی میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے رینجز اہلکاروں پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حملہ آوروں نے ایک رینجرز اہلکار کی وردی پھاڑ کر اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس تمام صورتحال کے بعد علاقے میں رینجرز کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔