سائنسدانوں نے کئی دھاتوں سے زیادہ مضبوط شیشہ بنا لیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 19 نومبر 2015 21:26

سائنسدانوں نے کئی دھاتوں سے زیادہ مضبوط شیشہ بنا لیا

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2015ء)مضبوط شیشے کی ضرورت ویسے تو بہت سی صنعتوں میں ہوتی ہے مگر موبائل ڈسپلے اور گاڑیوں کی صنعت ان میں اہم ہے۔ سائنسدان شیشے کی مضبوطی بڑھانے کے لیے نت نئے طریقوں کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن اب جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسا شیشہ بنایا ہے جو بہت سی دھاتوں سے مضبوط ہے ۔ مضبوطی میں یہ شیشہ سٹیل کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

سخت شیشے کو سمارٹ فون اور ٹیبلٹ کی صنعت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس کی سختی بڑھانے کے لیے تیاری کے عمل کے دوران اس میں ایلومینئم آکسائیڈ اور سیلیکان ڈائی آکسائیڈ شامل کیا جاتا ہے۔ اس شیشے کو یونیورسٹی آف ٹوکیو اور جاپان سنکروٹرون ریڈی ایشن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے بنایا ہے۔ سمارٹ فون میں اس شیشے کے استعمال کے بعد سمارٹ فون کی سکرین کا ٹوٹنا ناممکن ہوجائے گا۔ سائنسدانوں کو اس وقت اصل مسئلہ اس شیشے کے چھوٹے پیمانے پر تیاری کا ہے تاہم اُن کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کا حل بھی جلد ہی نکال لیا جائے گا۔