آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ یونین کونسل میرآباد میں ڈالا

جمعرات 19 نومبر 2015 22:24

ٹنڈوالہ یار۔ 19 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دختر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی زندگی کا پہلا ووٹ ٹنڈو الہیار کی یونین کونسل میر آباد میں کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آصفہ بھٹو زرداری ووٹ ڈالنے کیلئے کراچی سے بذریعہ ہیلی کاپٹر ٹنڈو الہیار پہنچ گی تو پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا، آصفہ بھٹو کا میر آباد یونین کونسل کے وارڈ نمبر 6 میں درج تھا اور انتخابی فہرست میں ان کا ووٹر نمبر 70 تھا ۔ آصفہ بھٹو اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے بعد کراچی واپش روانہ ہوگئیں ۔ ان کی ٹنڈو الہیار آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :