سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 18 رنز درکار

جمعرات 19 نومبر 2015 22:28

سرفراز احمد کو ون ڈے کرکٹ میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے 18 رنز ..

دبئی ۔ 19 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔19 نومبر۔2015ء) پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو ون ڈے میچز میں کیریئر کے ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ وہ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف شیڈول سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد نے 2007ء میں ایک روزہ کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اب تک 55 میچز میں 982 رنز بنا رکھے ہیں اور انہیں ہزار کے ہندسے تک پہنچنے کیلئے مزید 18 رنز درکار ہیں، انہوں نے اب تک ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :