اگر ریحام خان عدالت گئیں تو وہ بھی پیش ہونے کیلئے تیار ہوں: مبشر لقمان

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 23:53

اگر ریحام خان عدالت گئیں تو وہ بھی پیش ہونے کیلئے تیار ہوں: مبشر لقمان
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اگر ریحام خان عدالت گئیں تو وہ بھی پیش ہونے کیلئے تیار ہوں۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان لندن میں عدالت گئیں تو وہ بھی وہاں پیش ہونے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے برطانوی جریدے میں لکھے گئے کالم میں الزام عائد کیا ہے کہ مبشر لقمان کی جانب سے ان کا انٹرویو ان کی مرضی کیخلاف کیا گیا تھا جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔ وہ عمران خان کا انٹرویو کرنے گئے تھے تاہم ریحام خان نے ہی پھر انہیں پیغام بھجوایا تھا کہ وہ بھی اس انٹرویو میں شریک ہوں گی۔ اس بات کو ثابت کرنے کیلئے ان کے پاس 35 سے زائد گواہ موجود ہیں۔