بالی ووڈ میں سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، سونم کپور

جمعہ 20 نومبر 2015 11:47

بالی ووڈ میں سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں، ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) بھارتی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ہر کوئی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے اور اس کی ٹانگ کھینچنے کی کوششوں میں لگا رہتا ہے۔

(جاری ہے)

سونم کپور نے کہا کہ ان کی پبلک ریلیشن اسکلز بہت کمزور ہیں اور وہ دوسروں سے روابط بڑھانے کے معاملے میں کافی کمزور ہیں، اس لئے لوگ انہیں نیچا دکھانے کی کوششیں کرتے ہیں۔سونم کپور حال ہی میں دبنگ خان کے ساتھ فلم پریم رتن دھن پایو میں اپنی اداکاری کے جلوے بکھیرتے ہوئے کامیابیاں سمیٹنے میں مصروف ہیں۔