بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

جمعہ 20 نومبر 2015 12:58

بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام بین الصوبائی والی بال 23 نومبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جس میں ملک بھر سے آٹھ سپورٹس بورڈز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، جن میں پنجاب، خیبر پختونخواہ، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، فاٹا اور اسلام آباد شامل ہیں، چمپئن شپ میں گرلز انڈر16- اوربوائز انڈر17- کے مقابلے ہونگے اور یہ چمپئن شپ 25 نومبرتک جاری رہے گی-