عامر خان اور فلپائنی باکسر مینی پاکیو 9 اپریل کو امریکا میں مد مقابل ہوں گے

جمعہ 20 نومبر 2015 13:00

عامر خان اور فلپائنی باکسر مینی پاکیو 9 اپریل کو امریکا میں مد مقابل ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 نومبر۔2015ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فلپائنی سپر اسٹار مینی پاکیو کے درمیان مقابلے کے لئے 9 اپریل کے لئے معاہدہ طے پا گیا ۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان اور مینی پاکیو کے درمیان مقابلہ 9 اپریل کو امریکی شہر لاس ویگاس میں ہو گا۔

(جاری ہے)

معاہدے کے لئے دونوں باکسرز کے درمیان تمام شرائط پر اتفاق ہو گیا ہے واضح رہے کہ عامر خان نے امریکی باکسر فلائد مے ویدر فیلڈ کو مقابلے کا چیلنج کیا تھا تاہم انھوں نے عامر خان کا چیلنج قبول نہیں کیا جس کے بعد عامر خان نے فلپائنی باکسر مینی پاکیو سے فائٹ کے لئے رابطے شروع کئے اور بالآخر دونوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔

متعلقہ عنوان :